غلطی سے بھارت جانیوالے پاکستانی کی 25سال بعد واپسی

in #news7 years ago

siraj.gif
غلطی سے بھارت پہنچ جانے والا پاکستانی شہری سراج محمد 25 سال بعد جیل کاٹ کر اور صعوبتیں برداشت کر کے وطن واپس پہنچ گیا۔

سراج کا کہنا ہے کہ کہ وہ 11برس کی عمر میں اسکول سے بھاگ کر مانسہرہ سے لاہور پہنچا تھا، کراچی جانا چاہتا تھا مگر غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس پر سوار ہوکر بھارت پہنچ گیا، جہاں اسے قید کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شروع کے 3 برس تک بھارت میں بچوں کی جیل میں قید رہا،رہائی ملنے کے بعد ممبئی میں چھوٹا موٹا کام شروع کر دیا،2005ء میں ممبئی میں ہی ایک مسلم گھرانے میں شادی ہو گئی،2 جڑواں بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ بھی بنا۔

سراج محمدکے مطابق 2009ء میں خود بھارتی پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیوی بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی، بھارتی پولیس نے پاکستان بھیجنے کے بجائے ایک بار پھر اسے جیل بھیج دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سال تک بھارت کی مختلف جیلوں رہا، رہائی کی اپیلیں کرتا رہا، ایک بھارتی این جی او نے میرے لیے بھارتی شہریت کا کیس لڑا، بھارتی ہائیکورٹ نے مجھے شہریت دینے کے بجائے پھر قید کا حکم دیدیا۔

سراج محمد کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں آئیں تو انصار برنی ٹرسٹ کے ذریعے پاکستان نے مجھے مانگ لیا، بھارت نے مجھے وطن بھیج دیا، جبکہ بیوی بچوں کو میرے ساتھ آنے کی اجازت نہیں دی۔

پچیس برس بعد وطن واپس پہنچنے والے سراج محمد نے اپیل کی ہے کہ مجھے قانونی طریقے سے اپنی بیوی بچوں کے پاس بھارت بھیجا جائے۔

Sort:  

Great news i support your post.. thanks for sharing

You got a 2.52% upvote from @postpromoter courtesy of @habibb!

Want to promote your posts too? Check out the Steem Bot Tracker website for more info. If you would like to support the development of @postpromoter and the bot tracker please vote for @yabapmatt for witness!

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 90913.25
ETH 3176.54
USDT 1.00
SBD 2.97