sewing & knitting by @ Emaan786 date 19-09-2021

in Sewing & Knitting3 years ago (edited)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں

میرا آج کا عنوان ہے ٹراؤزر کٹنگ

CollageMaker_20210919_081545574.jpg

آج اردو کمیونٹی میں کٹنگ پر میری دوسری پوسٹ ہے
آج میں آپ لوگوں کو بتاؤں گی کہ کس طرح سے میں نے ٹراؤزر کی کٹنگ کی فراک کی کٹنگ کل کی تھی اور اپنی پہلی پوسٹ کا لنک بھی میں اپنی اس پوسٹ میں شئیر کر رہی ہوں تاکہ آپ لوگ آسانی سے فراک کی بھی کٹنگ دیکھ سکیں اور سمجھ سکے ڈھونڈنے میں مشکلات بھی پیش نہ آئے یہ ہے میری پہلی پوسٹ کا لنک

https://steemit.com/hive-124011/@emaan786/sewing-and-knitting-by-emaan786-date-18-09-2021

آج میں ٹراؤزر کی کٹنگ کرنے لگی ہو اور ساتھ ہی آپ لوگوں کو پوری وضاحت کے ساتھ بتاؤں گی کہ کس طرح میں نے ٹراؤزر کی کٹنگ بغیر فیتے کے کی

سب سے پہلے میں نے ٹراوزر کا کپڑا لیا اور اس کو زمین پر پھیلا لیا کیونکہ کٹنگ جب بھی کسی چیز کی جاتی ہے وہ نیچے زمین پر رکھ کر کی جائے تو بہت صفائی آتی ہے کٹنگ میں اور کپڑے بھی اچھے سے کٹ جاتے ہیں میں نے ٹراوزر کا کپڑا بڑا اس طرح سے سیٹ کیا آپ کو ایک جھلک اس تصویر میں دیکھتی ہوں

IMG_20210918_105315.jpg

ٹراؤزر کی کٹنگ کرتے ہوئے میں نے فیتے کا استعمال نہیں کیا میں نے ایک دوسرے ٹراوزر کو لیا ناپ کے لیے اور کٹنگ والے ٹراؤزر کے اوپر رکھ کر سب سے پہلے ٹراوزر کا ناپ لیا اس طرح سے

IMG_20210918_105323.jpg

اب میں نے ٹراؤزر کی کٹنگ کرنا شروع کی کٹنگ میں نے پائنچے کے پاس سے کرنا شروع کی کیونکہ اگر کوئی کان ہو یا کپڑا ٹیڈھا ہو تو ہم اس کی کان کو آسانی سے نکال سکتے ہیں اور کپڑے کو سیدھا کر سکتے ہیں اور نیچے والی سائیڈ سے میں نے اس طرح سے کٹنگ کی

IMG_20210918_105414.jpg

IMG_20210918_105410.jpg

اور پھر میں نے اوپر والی سائیڈ سے کٹنگ کرنا شروع کی رومال کے پاس سے رومال کا پہلے ناپ کیا اور اس کے بعد میں نے اس کی کٹنگ کی اس طرح سے

IMG_20210918_105446.jpg

اور نیفے کے پاس سے کپڑا تھوڑا ٹیڈھا تھا تو میں نے پہلے اس کو ساتھ ہی سیدھا کر لیا تاکہ سلائی کرتے ہوئے مسئلہ نہ ہو اس طرح سے

IMG_20210918_105432.jpg

اور یہ ہمارے ہوگی ٹراؤزر کی کٹنگ اب میں آپ لوگوں کو پورا ٹراؤزر کھول کر دکھا دیتی ہوں کہ ٹراوزر کی کیا شیپ آئی ہے

IMG_20210919_073447.jpg

IMG_20210918_105454.jpg

اور یہ ہی ٹراؤزر کے دونوں حصے سے جو سلائی کے بعد اس شکل میں آجائیں گے

IMG_20210919_073219.jpg

امید کرتی ہوں آپ لوگوں کو اچھے سے سمجھ آگئی ہوگی کہ ٹراؤزر کی کٹنگ کس طرح سے کرنی ہے

اور ساتھ ہی میں یوسف بھائی کو بہت بہت شکریہ کہنا چاہوں گی کہ ان کی وجہ سے ہم لوگوں کو موقع مل سکا ہے کہ ہم لوگوں کو سمجھا سکیں سکھا سکتے ہیں کہ کس طرح سے کٹنگ کر سکتے ہیں سلائی کر سکتے ہیں

CollageMaker_20210919_082425980.jpg

@Emaan786

Sort:  

ٹروزر کی کٹائی آپ نے بہت بہتر طریقہ سے کی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں یوسف بھائی بہت ہماری سپورٹ کررہے راہنمائی بھی۔

Thnkyou

آپ کی پوسٹ بہت شاندار ہے🖤💜💙💚💛🧡💗💕💓❣️💞♥️❤️💖

Thnxxxx

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63313.88
ETH 2629.50
USDT 1.00
SBD 2.76