Betterlife @emaan786The diary Game Date 03-10-2021

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میرا آج کا عنوان ہے کشمیر مسئلہ

images (17).jpeg

کشمیر ابھی تک برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی رو سے متنازع مسئلہ ہے تقسیم کے منصوبے کے مطابق مختلف علاقوں کے لوگوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی ایک میں شامل ہو جائیں وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی پاکستان میں شامل ہوگئے گئے کشمیر کی80 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی تھے راجہ ہری سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف سازش کی اور ہندوستان میں شمولیت کی دستاویز پر دستخط کر دیے بھارت ان علاقوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہوگیا کشمیر کے لوگوں نے اپنی آزادی کی جنگ لڑی اور ہندوستانی قبضے سے ایک حصے کو آزاد کرا لیا کشمیر کا یہ آزاد حصہ پاکستان کے زیرنگیں ہے باقی ماندہ کشمیر ہندوستان کے قبضے میں ہے اس مسئلے پر بھارت اور پاکستان میں دو جنگیں ہوئیں لیکن اس مسئلے کا فیصلہ نہ ہو سکا

images (12).jpeg
Image source

https://images.app.goo.gl/6UQE9chq9c6RZUGJ6
اس مسئلہ کے حل کے لیے عالمی توجہ درکار ہے اگرچہ اس مسئلہ کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں لیکن اس سمت میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیے گئے پوری دنیا کو اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہے جبکہ اس مسئلے سے وابستہ دونوں ممالک ایٹمی قوت بن چکے ہیں تو اس مسئلے کے حل کی ضرورت بڑھ گئی ہے

اس وقت کشمیر میں امن و امان کی صورت حال بہت خراب ہے بھارتی مسلح بھارتی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کی کوشش رہی ہے وہ بچوں اور مردوں کو قتل اور عورتوں کی بے حرمتی کر رہے ہیں کر لیا ہے جو جنت ارضی ہے سلگ رہا ہے اس خوفناک آگ کو بجھانے کے لیے ایسے کسی مرد مجاہد کا انتظار ہے اب مسئلہ کشمیر دنیا کے اہم ترین مسائل میں سے ایک بن چکا ہے حکومت پاکستان کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے اسے دوسرے ممالک میں اپنے وفود بھیج کر اس مسئلے کو اجاگر کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے سلسلے میں دنیا کو آگاہ کیا جانا چاہئے یے ہر بین الاقوامی فارم پر ٹھوس دلائل کی بنیاد پر اس مسئلہ کو زیر بحث لانا چاہیے اس معاملے میں معاونت کے لیے مسلمان ممالک سے درخواست کی جاتی چاہیے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کے لیے اقوام متحدہ سے اپنی فوج بھیجنے کے لیے کہا جائے ان سے کہا جائے کہ وہ صورتحال کا مشاہدہ کریں مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سنجیدہ اور مخلص ہیں تو یہ مسئلہ مستقبل قریب ہی حل ہو جائے گا

images (13).jpeg
Image link
https://images.app.goo.gl/s9Yre2x7kqJtgcqZ8

@Emaan786

Sort:  

ماشاءاللہ بہت خوب صورت میسج دیا ہے آپ نے آج کی پوسٹ میں
انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان

Thnxx

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 68305.20
ETH 2710.66
USDT 1.00
SBD 2.72