The lifestyle diary game|| Eid celebration and happy time in park || 21-06-2023

in Steem Fashion&Style25 days ago (edited)

السلام علیکم پیارے دوستو امید ہے سب خیریت سے ہوں گے میں بھی خیر خیریت سے ہوں اج میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں اپنی ڈائری پوسٹ اپنی نیشنل لینگویج اردو میں پوسٹ کروں کیونکہ جب میں ڈفرنٹ کمیونٹیز میں کمنٹس اور انگیجمنٹ کر رہی ہوتی ہوں تو میں نے وہاں پر دیکھا ہے کہ لوگ اپنی زبان کو ہی زیادہ پریفر کرتے ہیں اور اپنی نیشنل لینگویج میں زیادہ ڈائری پوسٹ اور ڈفرنٹ کانٹیسٹ شیئر کرتے ہیں تو کیوں نہ اج میں بھی ٹرائی کر کے دیکھوں لیٹس سٹارٹ.

IMG_20240621_181225_322.jpg

میں نے دن کا اغاز نماز کے ساتھ کیا اور اس کے بعد ناشتہ تیار کرنے کے بعد ڈیوٹی کے لیے تیار ہوئے اور اپنے فرائض سرانجام دیے گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے صبح صبح کام کر لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ پہاڑی علاقوں میں دھوپ زیادہ تیز ہوتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے میں اپنا کام سرانجام دینے کے بعد گھر واپس اگئی اور دوپہر کا کھانا پکایا.

IMG_20240621_181508_730.jpg

میری گڑیا عید پر کہیں بھی سیر کرنے کے لیے نہیں جا سکی اور میں خود بھی نہیں نکلی کیونکہ موسٹلی لوگ سیر سپاٹے کے لیے نکلے ہوتے ہیں اور سارا دن ٹریفک کی رش میں پھنسے رہنے سے اچھا ہے کہ بندہ گھر میں ہی رہ لے اور نہ ہی میں نے ناردن علاقوں کا رخ کیا کیونکہ ایک عید میں میرے ساتھ یہ ہو چکا تھا ہم شوگران کی طرف جا رہے تھے اور سارا دن ہم ٹریفک رش میں ہی پھنسے رہے.

IMG_20240621_181223_079.jpg

تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنی گڑیا کو ساتھ والے پارک میں لے جاؤں وہاں پر تھوڑا یہ کھیل بھی لے گی اور انجوائے بھی کر لے گی کیونکہ اج کل چھٹیاں ہیں تو موسٹلی بچے پارکوں میں ہی پائے جاتے ہیں اور بچے ایک دوسرے کو دیکھ کر زیادہ سیکھتے ہیں اور خوش بھی ہوتے ہیں اس لیے ہم قریبی پارک میں چلے گئے ہیں جہاں پر سب جھولے فری ہیں ورنہ جو ہمارے گھر کے ساتھ پارک ہے اس میں جھولے تو ہیں لیکن اس میں بجٹ کافی اؤٹ ہو جاتا ہے کیونکہ بچے تو ہر جھولا لینا چاہتے ہیں اور خاص طور پر وہ جولا دو لازمی لیں گے جو اس کی ٹکٹ زیادہ ہوتی ہے اس لیے ہم فری والے پارک میں چلے گئے.

ہم وہاں پہنچے تو موسم تھوڑا سا گرم تھا لیکن اہستہ اہستہ بادل چھانا شروع ہو گئے بچوں کا ایک رش لگا ہوا تھا اور ماشاءاللہ بچے اتنے خوش تھے اس میں 10 سے 12 سال کی عمر کے بچے بھی تھے اور ایک سے دو سال عمر کے بچے بھی تھے ہر بچہ ایک سے زیادہ خوش لگ رہا تھا اور ان کی مائل ان کی خوشی زندگی سے بھرپور تھی جس کو دیکھ کر میں تھوڑی دیر کے لیے بہت اچھا محسوس کرنے لگ جاتی ہوں.

IMG_20240621_183839_402.jpg

ویری گڑیا بھی جھولوں میں گھس گئی اور سلائیڈز لینی شروع کر دی لیکن کچھ سمجھ نہیں ارہی تھی کون سا بچہ کس کو مار رہا ہے کیونکہ رش اتنا زیادہ لگا ہوا تھا بڑے بچوں کی کوشش تھی کسی طرح ہم زیادہ جھولے لیں اور چھوٹے بچے چاہ رہے تھے کہ ہم کیسے پیچھے رہ جائیں تو میں نے اپنی گڑیا سکھا کہ تم کسی اور جھولے میں بیٹھ جاؤ کوئی مسئلہ نہیں ہے رش ابھی ختم ہو جائے گا اور موسم بھی اچھا ہونا شروع ہو گیا تھا بادل گہرے ہونا شروع ہو گئے اور میں بھی ا کے چھاؤں میں بیٹھ گئی.

IMG_20240621_183208_171.jpg

ہم دو گھنٹے وہاں پر رکے اور موسم بالکل ابر الود ہو چکا تھا یہ دو گھنٹے زندگی سے بھرپور تھے اور اس میں میں اپنے اپ کو بہت خوش محسوس کر رہی تھی کیونکہ جب خوش باش بچوں کو مسکراتے ہوئے دیکھو تو زندگی ویسے ہی بڑی حسین لگنے لگتی ہے اور خاص طور پر میری گڑیا جو کہ بہت انجوائے کر رہی تھی میرے لیے یہی کافی تھا مغرب کے بعد ہم واپس ا گیا اور ا کے میں نے رات کا کھانا بنایا اور کچھ دیر سٹریمٹ پہ کام کیا.

Kind regards

drhira

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

 25 days ago 

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

We support quality posts and good comments Published in any community and any tag.
Curated by : @edgargonzalez

 25 days ago 

Greetings my dear friend! Thank you for being part of the community and participating in our community, sharing your quality content with us.


CriteriaStatus
Status ClubClub5050
#Steemexclusive
Plagiarism Free
AI Content Free
Bot Free
Voting CSI6.3 ( 0.00 % self, 77 upvotes, 44 accounts, last 7d )
Support #burnsteem25
Verification date:24-06-2024

  • Admins/Mods Observations
  • Please promote your post on X social media platforms. promote with main tag #steemit #steem $steem .

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 64599.25
ETH 3467.96
USDT 1.00
SBD 2.55