Human ups and downs

in Urdu Community2 years ago

انسان اپنی زندگی میں بہت سے نشیب وفراز سے گزرتا ہے۔کبھی کمال کی بلندیوں کو جاچھوتا ہے۔کبھی زوال کی گہرایوں تک جا پہنچتا ہے۔ ساری زندگی وہ انہیں دو انتہاوں کے درمیان سفر کرتا رہتا ہے اور جس راستے پر وہ سفر کرتا ہے، وہ شُکر کا ہوتا ہے یا ناشکری کا۔ کچھ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ زوال کی طرف جائیں یا کمال کی طرف وہ صرف شکر کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں۔کچھ ایسے ہوتے ہیں جو صرف ناشکری کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں، چاہے وہ زوال حاصل کریں یا کمال اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو ان دونوں پر سفر کرتے ہیں کمال کی طرف جاتے ہوئے شکر اور زوال کی طرف جاتے ہوئے ناشُکری۔ انسان اللہ تعالیٰ کی ان گنت مخلوقات میں سے ایک واحد اشرف المخلوقات ہے وہ اپنے خالق پر کوئی حق نہیں رکھتا، صرف فرض رکھتا ہے۔وہ زمین پر کِسی ایسے ٹریک ریکارڈ کے ساتھ نہیں اُتارا گیا کہ وہ اللہ سے کسی بھی چیز کو اپنا حق سمجھ کہ مطالبہ کرسکے مگر اس کے باوجود اس پر اللہ نے اپنی رحمت کا آغاز جنت سے کیا، اور اس پر رحمتوں کی بارش کردی گئی اور اس سب کے بدلے اس سے صرف ایک چیز کا مطالبہ کیا گیا شکر کا۔کیا محسوس کریں گے آپ!! اگر آپ زندگی میں کسی پر کوئی احسان کریں اور وہ شخص اس احسان کو یاد رکھنے اور آپ کا احسان مند ہونے کے بجائے آپ کو اُن مواقع کی یاد دلائے جب آپ نے اس پر احسان نہیں کیا تھا یا آپ کو یہ جتلائے کہ آپ کا احسان اس کے لئے کافی نہیں تھا اگر آپ اس کے لئے "یہ" کردیتے "وہ" کردیتے تو وہ زیادہ خوش ہوتا۔ کیا کریں گے آپ ایسے شخص کے ساتھ؟ دوبارہ احسان کرنا تو ایک طرف، آپ اس کے ساتھ تعلق رکھنا بھی پسند نہ کریں۔ ہم اللہ کے ساتھ یہی کرتے ہیں اس کی رحمتوں اور نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے بجائے ہم اُن چیزوں کے نہ ملنے پر کُڑھتے رہتے ہیں، جنھیں ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اللہ پھر بھی #رحیم ہے اور وہ ہم اپنی نعمتیں نازل کرتا رہتا ہے اُن کی تعداد میں ہمارے اعمال کے ساتھ کمی پیشی کرتا رہتا ہے مگر ان کا سلسلہ کبھی بھی مکمل طور پر منقطع نہیں کرتا۔"

Human ups and downs

Screenshot_20220203_210034.jpg

Man goes through many ups and downs in his life. Sometimes he reaches the heights of perfection. Sometimes he reaches the depths of decline. Throughout his life he travels between the two extremes, and the path he travels is either grateful or ungrateful. Some are lucky to go towards decline or perfection they travel only on the path of gratitude. There are some who travel only on the path of ingratitude There are those who travel on both of them, on the way to perfection, on the way to gratitude, and on the way to decline, on the path of ingratitude. Man is one of the countless creatures of Allah Almighty. He has no right over his Creator, he only has duty. Understand that he could ask, but in spite of that, Allah started his mercy from Paradise on him, and blessings were showered on him and in return for all this, only one thing was demanded from him, thank you. How would you feel? !! If you do a favor to someone in life and that person, instead of remembering that favor and being kind to you, reminds you of occasions when you did not do good to him or reminds you that your kindness It wasn't enough for him. He would be happier if you did "he" for him. What would you do with such a person? On the one hand, you don't want to be associated with it again. This is what we do with Allah. Instead of thanking Him for His blessings and bounties, we are angry at not getting the things we wanted. Allah is still Merciful and He continues to send down His blessings on us, reducing their number with our deeds, but never interrupts them completely. "

Sort:  
 2 years ago 

Good article i like it

Nice article

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.11
JST 0.033
BTC 64383.21
ETH 3098.60
USDT 1.00
SBD 3.89