Club5050 || The diary game || @amirhayat || 21 sep 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

photocollage_2022921193747511.jpg

السلام و علیکم

image.png

السلامُ و علیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور مشکلات کو دور فرمائے۔ میرے تمام ممبران کے لئے دعا گو ہوں کہ جو دوست بیمار ہیں اللّٰہ تعالٰی انہیں صحت یابی عطاء فرمائے اور جو قرض دار ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کو قرض سے نجات دلاۓ ۔ اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کے دشمنوں کو نیست ونابود فرمائے اور ہمیں ملک کا نام روشن کرنے کی توفیق عطاء فرمائے

IMG_20220913_082028.jpgIMG_20220913_082022.jpg

صبح کی واک

image.png

دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم سب ہر روز تقریباً ایک جیسی روٹین کے مطابق اٹھتے ہیں جیسے کہ صبح کے وقت اٹھ کر برش کرنا اور نہانا وغیرہ تو میں بھی صبح سویرے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے برش کرتا ہوں اور پھر نہاتا ہوں۔ نہانے کے بعد میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے چلا جاتا ہوں کبھی کبھار گھر پر بھی نماز ادا کر لی جاتی ہے تو مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لیے چلا جاتا ہوں جو روزانہ کا معمول بن چکا ہے اس طرح واک کرنے سے انسان کی صحت درست رہتی ہے اور بہت سی بیماری سے انسان بچ جاتا ہے۔ میں واک کرنے کے بعد گھر تشریف لے جاتا ہوں۔ گھر پہنچ کر میں سب سے پہلے بچوں کی سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہوں۔ آج سکول سے میں جب گھر واپس پہنچا تو میں نے سب سے پہلے باغیچے میں پودوں کو پانی دیا وہ مرجھا رہے تھے۔ لیکن ان پودوں پر خوبصورت پھول بھی کھلے ہوئے تھے۔

IMG_20220913_082019.jpgIMG_20220913_081956.jpg

مارکیٹ سے خریداری

image.png
پھولوں کو پانی دینے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کو چارہ ڈالا ۔ میری بیوی نے جانوروں کا دودھ نکالا اور پھر میں مارکیٹ میں بیچنے چلا گیا دودھ کی دکان پر دودھ فروخت کرنے کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میری موٹر سائیکل پنکچر ہو چکی تھی میں اسے مستری کے پاس لے گیا۔مستری نے اسے پنکچر لگایا اور پھر میں کریانہ سٹور پر پہنچا میں نے کچھ اشیاء خوردونوش خریداری کیں اور پھر میں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو کافی دیر ہو چکی تھی میں نے دکان پر بھی پہنچنا تھا اور کافی کام پڑا ہؤا تھا

IMG_20220920_084148.jpgIMG_20220920_084015.jpg
IMG_20220916_161009.jpgIMG_20220916_161005.jpg

دوپہر کا کھانا

image.png

میں اپنی دکان پر پہنچا اور جلدی سے دروازے کھولے اور پھر صفائی مکمل کی صفائی مکمل کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی سلائی شروع کر دی میں نے سلائی کا کام دوپہر کے وقت ختم کیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ آج سفر کی آخری بدھ تھی اور اس دن حضور کی سنت کو پورا کرنے کے لیے تقریباً ہر مسلمان دیسی گھی اور شکر کی چوری بناتا ہے لحاظہ ہمیں بھی اللّٰہ تعالٰی نے توفیق عطاء فرمائی اور ہم نے چوری بنائی اور پھر بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھائ

IMG_20220921_131333.jpgIMG_20220921_131309.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club5050
Bot-Free
#burnsteem25

Coin Marketplace

STEEM 0.25
TRX 0.19
JST 0.035
BTC 92365.70
ETH 3324.40
USDT 1.00
SBD 3.79