Club5050 || The diary game || @amirhayat || 09sep 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago
IMG_20220829_182624.jpgIMG_20220829_182615.jpg

دعا

image.png

سٹیم اٹ پاکستان کے تمام ممبران کو میری طرف سے السللام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور آج کا دن بہت اچھا گزرا ہو گا۔ میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی تمام مسلمان بھائیوں کی مشکلات میں کمی فرمائے اور سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ جو بیمار ہیں اللّٰہ تعالٰی ان سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور جو سفر کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا سفر آسان فرمائے۔

IMG_20220831_093625.jpgIMG_20220831_093620.jpg

صبح کی مصروفیات

image.png

دوستو آج کا دن بہت اچھا گزرا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ نے بھی آج کا دن بہت اچھا گزارا ہو گا۔ میں صبح سویرے 5 بجے اٹھا اور سب گھر والوں کو جگایا تاکہ سب نماز ادا کر سکیں اور پھر میں مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ مسجد میں پہنچ کر میں نے فجر کی نماز ادا کی اور پھر کچھ دیر کے لئے ہم سب اہل محلہ اپنی مسجد میں بیٹھ گئے اور تمام ممبران کو کہ کے محلہ کی کمیٹی کے رکن ہیں ہم نے ایک محلے کو درپیش مسئلہ پر بات چیت کی اس کے بعد ہم سب نے اپنی بحث ختم کی اور گھروں کی طرف روانہ ہو گئے۔ میں واک کرنے کے لیے روڈ کے کنارے واک کرنے کے لیے نکلا روڈ پر بھیڑوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ گزر رہا تھا اس ریوڈ میں تقریباً 300 سے زیادہ بھیڑیں تھیں یہ موسم گرما کے آخر میں دور دراز سے ہجرت کرکے ہمارے علاقوں میں آ جاتے ہیں۔ جب مونگ کی فصل کی کٹائی ہو جاتی ہے تو ہر جگہ پر ان کے ریوڑ پہنچ جاتے ہیں۔ میں واک کرتے ہوئے روڈ کے کنارے چلتے ہوئے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔

IMG_20220831_093610.jpgIMG_20220831_093543.jpg

مارکیٹ سے خریداری

image.png
جب میں گھر پہنچا تو بچے ناشتہ کر چکے تھے میں نے بچوں کو سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی۔ سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا اور جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور پھر گھر کی طرف چارہ لے کر ایا۔ جانوروں کو چارہ دینے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور پھر مارکیٹ کی طرف دودھ فروخت کرنے کے لیے چلا گیا دودھ کی دکان پر پہنچا وہاں دودھ فروخت کیا اور پھر یوٹیلیٹی سٹور پر پہنچا وہاں سے میں نے اشیاء خوردونوش خریدیں۔ تمام اشیاء کو لے کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ تمام اشیاء بیگم کے حوالے کیں اور پھر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ آج جمعہ کا دن تھا میں نے دکان پر پہنچ کر کپڑوں کی کٹائی کی اور ںارہ بجے تک دکان میں کام کیا۔ کام مکمل کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار ہو چکا تھا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر میں نے جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کی۔

IMG_20220830_163017.jpgIMG_20220830_163012.jpg

شام کی مصروفیات

image.png
جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں پہنچ کر میں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں دوبارہ دکان میں پہنچ گیا۔ میں نے سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا اور پھر دکان بند کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا رات کا کھانا بھی تیار ہو چکا تھا میں نے رات کا کھانا کھایا اور پھر اپنی ڈائری تحریر کی امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

IMG_20220829_182604.jpgIMG_20220829_182230.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

I really like your photography style You have made evening picture I like it very thanks Sharing This

 2 years ago 

Thanks for the appreciating my post

 2 years ago 

و علیکم السلام عامر بھائی یہ بہت اچھی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق عطا فرمائی ہے آپ کے دن کا آغاز نماز سے ہوتا ہے اور صبح کی واک انسانی جسم کے لیے بہت مفید چیز ہے سارا دن طبیعت فریش رہتی ہے آدمی اپنے آپ کو تھکا ہوا محسوس نہیں کرتا اپ نے اپنے گزرے ہوئے دن کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں 💞 اور اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں

 2 years ago 

آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری ڈائری کو توجہ سے پڑھا

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.21
JST 0.035
BTC 98681.55
ETH 3357.07
USDT 1.00
SBD 3.09