یو پی ایس اور بیٹری صاف کی

in Urdu Community6 months ago

دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں اج صبح جب میری انکھ کھلی تو اس وقت صبح کے چار بج رہے تھے میں تھوڑی دیر بستر پر لیٹا رہا اور پھر اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے ناشتہ کرنے لگا ناشتہ کرنے کے بعد میں چاولوں کی زمین پر چلا گیا جہاں پر میں نے جا کر چاولوں کو دیکھا الحمدللہ میرے چاول بہت ہی اچھی طرح پرورش کر رہے تھے پھر میں گھر واپس ایا اور نہاد ہو کر کپڑے تبدیل کیے اور کبوترں کی چھت پر چلا گیا میں نے جا کر کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور کچھ کبوتروں کو پرواز کے لیے اڑا دیا ابھی میں چھت پر ہی بیٹھا ہوا تھا تو میرا ایک دوست سمندی والے سے اگیا جس کے لیے میں نے چائے اور سموسے منگوائے اور پھر اس کے ساتھ اچھی خاصی گپ شپ لگائی پھر جب وہ چلا گیا تو میں بھی گھر واپس اگیا اور ا کر روٹی کھائی اج میں نے روٹی لسی کے ساتھ کھائی تھی پھر میں اپنے کمرے میں گیا اور کولر فائن ان کر کے لیٹ گیا اور فیس بک دیکھنے لگا ظہر کے وقت اٹھ کر میں نے نہاد کر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی پھر یو پی ایس اور بیٹری کافی میلی کچیلی ہوئی پڑی تھی اور اس میں پانی چیک کیا تو کم تھا میں نے پھر بیٹری میں پانی ڈالا اور پانی گرم کر کے بیٹری کے جمپر راڈ کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کیا
IMG20240706162317.jpg

IMG20240706161743.jpg

IMG20240706161338.jpg

IMG20240706161215.jpg

IMG20240706161046.jpg

IMG20240706161042.jpg
تاکہ گرمی میں کی وجہ سے بیٹری سپارکنگ کرنے سے کوئی مسئلہ درپیش نہ ا جائے پھر میں نے صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھو کر صاف کیے عصر کی نماز ادا کر کے میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو موٹر چلا کر تازہ پانی ڈالا اور پھر پائپ کی مدد سے میں نے چھت پر اچھی طرح پانی کا چھڑکو کیا تاکہ گرمی کی شدت کم ہو سکے پھر میں چھت پر ہی بیٹھا رہا اور اج کی ڈائری لکھی امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں اور بھائیوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 94495.37
ETH 3358.58
USDT 1.00
SBD 3.14