جمعہ کے دن۔ کی ڈائریsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community11 months ago

سٹیم کے دوستو السلام علیکم سناؤ دوستو اپ سب کا کیسا حال چال ہے امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے سب سے پہلے اپ سب دوستوں کو اج کا بابرکت دن جمعۃ المبارک نصیب اللہ پاک ہمیں اس دن کے صدقے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اج میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا اج ہماری صبح کی نماز کے وقت امام صاحب نہیں تھے کیوں کہ وہ تبلیغی مرکز لاہور میں سالانہ اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے اس لیے صبح کی نماز ہمارے قاری صاحب نے پڑھائی نماز ادا کرنے کی بات میں گھر واپس ایا ناشتہ کیا اور پھر چارجنگ پر لگے ہوئے موبائل کو لے کر میں نے موٹر سائیکل باہر نکالا اور چاولوں کی فصل دیکھنے کے لیے چلا گیا الحمدللہ میری چاولوں کی فصل تیار ہونے کے بالکل قریب ہے دو تین دن سموک فضا میں ہونے کی وجہ سے اتنی زیادہ دھوپ نہیں تھی اگر دھوپ زیادہ ہو تو تین سے چار دن کے اندر میری چاولوں کی فصل تیار ہو جائے گی میں نے اپ دوستوں کے ساتھ چاول کی فصل کو شیئر کرنے کے لیے فوٹوگرافی بھی کی جو اپ دوست دیکھ سکتے ہیں پھر میں گھر واپس ایا گھر والوں نے مجھے پکانے کے لیے بازار سے سبزی لینے کے لیے بھیج دیا سبزی لے کر میں نے گھر پر دی اور پھر واش روم میں جا کر نہانے لگا نہا کر میں نے نئے کپڑے پہنے اور پھر دکان پر چلا گیا میں نے جا کر دکان کی صفائی کی اور پھر کبوتروں کو دانہ پانی ڈال کر دکان پر ا کر بیٹھ گیا پھر ایک بجے میں نے دکان بند کی اور گھر واپس ا کر روٹی کھانے لگا اور اس کے بعد میں نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا
IMG20231031075213.jpg

IMG20231031075210.jpg

IMG20231031075129.jpg

IMG20231031075124.jpg

IMG20231031075117.jpg
اج امام صاحب نہ ہونے کی وجہ سے میاں والی تبلیغی مرکز سے ائے ہوئے ایک امام صاحب نے جمعہ کی نماز ادا کرائی پھر میں گھر واپس ا کر بقایہ نماز ادا کی اور ٹی وی ان کر کے دیکھنے لگاپھر میں نے عصر کی نماز ادا کی اور پھر کبوتروں کی چھت پر چلا گیا میں نے جا کر کبوتروں کو تازہ پانی ڈالا اور پھر چھت پر ہی بیٹھا رہا جب مغرب کی اذان ہوئی تو میں نے کبوتروں کی چھت پر ہی وضو کیا اور نماز ادا کر کے پھر گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے روٹی کھائی اور اپنے کمرے میں جا کر اج ہی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 61870.12
ETH 2401.56
USDT 1.00
SBD 2.53