[Eng/urdu]"SEC-S20W1 | My Business Ideas(Machinery bussiness)

in #-sc20w13 months ago (edited)
Question Are you planning to start a business or already in business?

Ans: Assalam Alaikum.First of all I am very grateful to Steemit.And thank you from the bottom of my heart. That Steemit brought us together on one platform. And gave us an opportunity to express our thoughts about ourselves, to express ourselves about our business. So first of all I will tell you how I do my business according to my idea.

السلام علیکم ۔سب سے پہلے میں سٹیمیٹ کا بہت دل سے شکر گزار ہوں ۔اور تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کہ اس سٹیمیٹ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کیا۔ اور ہمیں موقع فراہم کیا ۔کہ ہم اپنے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں ۔اپنے کاروبار کے بارے میں اپنا اظہار کر سکیں۔ تو سب سے پہلے میں اپنے خیال کے مطابق اپنے نظریے کے مطابق اپنے کاروبار کا طریقہ بتاؤں گا۔

At first I was in a bit of a business position.My
mind was made up. But now he has completely focused his mind on business. My intention is machinery business. Anyway, I belong to the driving field. So that's why I am choosing this sector. The first rule of business is to choose this sector. About which you also have knowledge. And have experience about it.

پہلے میں تھوڑا بہت کاروباری پوزیشن میں تھا. میرا ذہن بنا ہوا تھا. مگر اب بالکل اپنے دماغ کو کاروبار پہ فوکس کر دیا ہے. میرا ارادہ مشینری کے کاروبار کا ہے. میں ویسے بھی ڈرائیونگ کے شعبہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ تو اس لیے اس شعبے کو منتخب کر رہا ہوں ۔کاروبار کا پہلا اصول یہ ہے ۔کہ اس شعبہ کو منتخب کرو۔ جس کے بارے میں اپ علم بھی رکھتے ہیں. اور اس کے بارے میں تجربہ بھی رکھتے ہیں

I therefore chose machinery department because it is also my field and I have a lot of experience in it. God forbid, if you are doing something. The machinery is giving you a warning. Even if you don't know. What the machinery is telling you. So how will you succeed? Or if someone assigns you a job, you should do it for me. I will give you money when you don't even understand about the work. So how do you do it? That means you will not have experience. So still you will not succeed.

IMG-20240910-WA0265.jpg

میں نے اس لیے مشینری کے شعبہ کو منتخب کیا ۔کیونکہ یہ میرا شعبہ بھی ہے ۔اور اس میں میرا کافی تجربہ بھی ہے۔ کہ اللہ نہ کرے، اگر کوئی أپ کام کر رہے ہیں۔ مشینری أپ کو وارننگ دے رہی ہے۔ اگر أپ کو پتہ بھی نہ ہو۔ کہ مشینری أپ سے کیا کہہ رہی ہے۔ تو پھر أپ کس طرح کامیاب ہوں گے۔ یا اگر کوئی أدمی أپ کو کام سونپتا ہے ۔کہ یہ کام أپ مجھے کر کے دیں۔ میں أپ کو پیسے دوں گا ۔جب أپ کو کام کے بارے میں سمجھ بھی نہیں ہوگی۔ تو أپ کس طرح کام کریں گے۔ یعنی اپ کا تجربہ نہیں ہوگا۔ تو پھر بھی أپ کامیاب نہیں ہوں گے۔

IMG-20240910-WA0265.jpg

So, in terms of business status, it is very important that you first look at yourself, in which sector you can work. The field in which you want to work. So do you have experience in this field. If all these things are in you. So you will be absolutely successful.

تو کاروباری حیثیت کے لحاظ سے یہ بات بہت اہم ہے ۔کہ سب سے پہلے أپ اپنے أپ کو دیکھیں ۔کہ أپ کس شعبہ میں کام کر سکتے ہیں۔ جس شعبہ میں أپ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو کیا أپ اس شعبے میں تجربہ رکھتے ہیں ۔اگر یہ سب چیزیں أپ میں ہیں۔ تو أپ بالکل کامیاب ہو جائیں گے۔

That is why I have decided to start a machinery business. I want to get an actuator machine because I belong to this field. And I have a lot of experience in this matter. I will definitely get success in this. Because I know a lot about the actuator machine. How I have to do the work on it. So for me it is very good business.

اس لیے میں نے مشینری کے کاروبار کا ارادہ کیا ہوا ہے. میں ایک اکسیویٹر مشین لینا چاہتا ہوں .کیونکہ میں اس شعبے سے تعلق رکھتا ہوں. اور میرا اس چیز میں بہت تجربہ ہے. اس میں مجھے کامیابی ضرور ملے گی .کیونکہ میں اکسیویٹر مشین کے متعلق بہت کچھ جانتا ہوں .کہ کام اس پہ میں نے کیسے کرنا ہے. تو میرے لیے یہ بہت اچھا کاروبار ہے

Passion is essential in business. Because whenever you are not interested in any work. So you will not succeed. The second most important thing is to see this thing as a must in business. Which thing has more market. Like our area is hilly. So there is a demand for actuator machine, so I preferred actuator machine sector. But experience is also very important. So you will not succeed. So whatever business you want to go into. So for this business you must know about it. Must have experience about it.

کاروبار میں شوق کا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ جب بھی کسی کام میں أپ کا شوق نہیں ہوگا۔ تو أپ کامیاب نہیں ہوں گے۔ دوسری سب سے اہم بات کہ کاروبار میں اس چیز کو لازمی دیکھیں۔ کہ کس چیز کی مارکیٹ زیادہ ہے ۔جیسے ہمارا علاقہ پہاڑی ہے۔ تو وہاں پہ ایکسیو یٹر مشین کی مانگ ھے۔تو اس لیے میں نے ایکسیویٹر مشین کے شعبہ کو ترجیح دی۔ لیکن تجربہ بھی بہت ضروری ہے ۔اور جس کام کے بارے میں أپ کو تجربہ نہیں ہوگا۔ تو أپ کامیاب نہیں ہوں گے۔ تو جس کاروبار میں بھی أپ نے جانا ہے ۔ تو اس کاروبار کے لیے أپ کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔ اس کے بارے میں تجربہ ہونا چاہیے۔


Question No 2 : Keeping in mind that you can start your business alone or on a partnership basis, what is your idea of your business model? Describe in 200- 250 words.


Ans: I am happy to know that Steemit has given us an opportunity to express our views together on this platform. According to my view, the business model is a business network. Now it depends on us how we run this net. It will run on our strategy. It will run on our ethics. We will get along with the people. Then we will be successful.

مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ سٹیمیٹ نے ہمیں اس پلیٹ فارم پہ یکجا کر کے اپنے نظریے کا اظہار کرنے کا موقع دیا ہے ۔میرے نظریے کے مطابق کاروباری ماڈل ایک کاروبار کا نیٹ ہے۔ اب ہم پہ انحصار کرتا ہے ۔کہ ہم اس نیٹ کو کیسے چلاتے ہیں ۔یہ ہماری حکمت عملی سے چلے گا ۔ہمارے اخلاق پہ چلے گا۔ ہمارے ہاں لوگوں کے ساتھ میل جول سے چلے گا .تب ہم کامیاب ہوں گے

It depends on us, that is, on the company. We are the example of the company. How we are delivering the product further. If we have made the product well. And are pure. And there was nothing wrong with them. So we are making it happen. Be it any field. It depends on us, that is, on the business people.

اس کا انحصار ہم پہ ہے ۔یعنی کمپنی پہ ہے ۔ہم کمپنی کی مثال ہیں۔ کہ ہم کس طرح أگے پروڈکٹ فراہم کر رہے ہیں ۔اگر ہم نے پروڈکٹ اچھے بنائے ہیں۔ اور خالص ہیں۔ اور ان میں کوئی ناقص چیز نہیں لگائی۔ تو ہم اس کو کامیاب کر رہے ہیں۔ کوئی بھی شعبہ ہو۔ اس کا انحصار ہم پر ہوتا ہے ۔یعنی کاروبار کرنے والے أدمی پر ہوتا ہے۔

If we are developing something. So if we have to succeed. So make this thing a separate sample from others. If someone is doing construction work. So make its design different from others. So then we will be successful in the market, that is, we will be successful in our business.

IMG_20240910_171448_084.jpg

اگر ہم کوئی چیز تیار کر رہے ہیں۔ تو اس کو اگر ہم نے کامیاب کرنا ہے۔ تو اس چیز کو دوسروں سے الگ سیمپل میں بنائیں۔ اگر کوئی کنسٹرکشن کا کام کر رہے ہیں۔ تو اس کا ڈیزائن دوسروں سے الگ بنائیں۔ تو تب مارکیٹ میں ہم کامیاب ہو جائیں گے ۔یعنی اپنے کاروبار میں کامیاب ہو جائیں گے۔

IMG_20240910_171448_084.jpg

Our network is like this. That customers stay connected with us. They stay in touch with us. Because business people need interaction and communication for success. If someone is doing such a thing. Where we reduce our profit a little. Give the package to the customer. So we will get all kinds of orders. This way we can make our business successful.

ہمارا نیٹ ورک ایسا ہو۔ کہ کسٹمر ہم سے جڑے رہیں ۔وہ ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں ۔کیونکہ کاروباری أدمی کو کامیابی کے لیے میل جول اور رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کوئی ایسا کام کر رہے ہیں۔ جہاں پہ ہم تھوڑا سا پرافٹ یعنی منافہ اپنا کم کر دیں۔ کسٹمر کو پیکج دے دیں۔ تو سب قسم کا أرڈر ہم کو ملے گا ۔اس طرح ہم اپنے کاروبار کو کامیاب بنا سکتے ہیں


####### Question # 3- Keeping in mind partnership businesses have both advantages and disadvantages, what is your idea of your business model? Describe in up to 200-250 words.

Ans: Very good question. I am very happy to see this question. That we are getting an opportunity to present our valuable opinion on this platform. In today's era many businesses have partnerships. First we look at the positive effects of this partnership. These are matters of very special importance. I will request all the brothers that the things I will tell in terms of this business partnership and business. You have to keep this in mind. And it has to be done specifically.

بہت ہی اچھا سوال ہے۔ اس سوال کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا۔ کہ اس پلیٹ فارم پہ ہمیں اپنی قیمتی رائے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ أج کے دور میں بہت سے کاروبار میں شراکت داری أگئی ہے ۔پہلے ہم اس شراکت داری کی مثبت اثرات کو دیکھتے ہیں۔ یہ بہت ہی خاص اہمیت کے حامل باتیں ہیں۔ میں تو سب بھائیوں کو درخواست کروں گا ۔کہ جو باتیں میں اس کاروباری شراکت اور کاروباری لحاظ سے بتاؤں گا۔ اس کو أپ نے ذہن نشین کر لینا ہے۔ اور اس پر خصوصی عمل کرنا ہے۔

First we come to participation. If a person wants to do business. Suppose someone wants to do business in a sector. And if he does not have money. It means he has less money. He cannot do this business alone. So he should participate. This will be the benefit of participation. That the business will be started with less money. He will make some money himself and the other party will collect some money together.

پہلے ہم شرکت داری کی طرف أتے ہیں ۔کہ اگر کوئی ادمی کاروبار کرنا چاہتا ہے ۔فرض کریں کسی شعبہ میں کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے ۔اور اس کے پاس اگر پیسے نہیں ہیں۔ مطلب اس کے پاس پیسے کم ہیں ۔وہ اکیلے میں اس کاروبار کو نہیں کر سکتا۔ تو وہ شرکت داری کرے ۔شرکت داری کا یہ فائدہ ہوگا۔ کہ کم پیسوں سے کاروبار شروع کر دیا جائے گا ۔کچھ پیسے خود کرے گا ۔اور ساتھ دوسری پارٹی مل کر کچھ پیسے جمع کرے گی۔

This is also an advantage of partnership. God forbid, there is a loss in the business. Then both the parties share the loss. That is, the burden does not fall on the person alone. Then both parties bear this loss together. And make the business successful again. This is the benefit of participation.

شراکت داری کا یہ بھی فائدہ ہے۔ کہ اللہ نہ کرے ،کوئی نقصان بھی ہو جاتا ہے کاروبار میں ۔تو پھر اس نقصان کو دونوں پارٹی أپس میں تقسیم کر لیتی ہیں ۔یعنی اکیلے أدمی پہ بوجھ نہیں أتا۔ پھر دونوں پارٹی مل کر اس نقصان کو اٹھا لیتی ہیں۔ اور دوبارہ کاروبار کو کامیاب کر لیتی ہیں۔ یہ ہے شرکت داری کا فائدہ۔

Now we come to its downside. How does a partnership suffer? That when we get another party together. First, they also trust each other. That is, trust. But when the business starts, then one party starts cheating the other. That is, anyone starts stealing. Starts neglecting work. If you don't give full time to work, then your built and running business ends again. That is why we should avoid partnership.

اب ہم اس کی منفی پہلو پر أتے ہیں۔ کہ شراکت داری پر نقصان کیسے ہوتا ہے۔ کہ جب ہم کسی دوسری پارٹی کو ساتھ ملا لیتے ہیں۔ پہلے وہ ایک دوسرے پر اعتبار بھی کرتے ہیں۔ یعنی اعتماد کرتے ہیں۔ مگر جب کاروبار شروع ہو جاتا ہے ۔تو پھر ایک پارٹی دوسرے کو دھوکہ دینا شروع کر دیتی ہے۔ یعنی کوئی بھی چوری کرنا شروع کر دیتی ہے۔ کام میں کوتاہی کرنا شروع کر دیتی ہے۔ کام میں مکمل وقت نہیں دیتی ۔تو اس طرح سے أپ کا بنا ہوا اور چلتا ہوا کاروبار دوبارہ ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے ۔کہ ہم شراکت داری سے گریز کریں۔

Looking at the pros and cons of partnerships, I want to say this. And in terms of business, I have a theory of my own, that if we have money. We can manage our own business alone. So we should do our own business alone. No party should be included in it. Because you will have your own business. You will make your own arrangement. When will run with your opinion. So you will be successful. And all this business you have to run in an organized way.

شراکت داری کے فوائد اور نقصانات کو دیکھ کر میں یہ کہنا چاہتا ہوں۔ اور کاروباری لحاظ سے میرا اپنا ایک نظریہ ہے ۔کہ اگر ہمارے پاس پیسے ہیں۔ ہم اکیلا کاروبار اپنا سنبھال سکتے ہیں ۔تو ہمیں اکیلا اپنا کاروبار کرنا چاہیے ۔اس میں کوئی پارٹی کو جمع نہ کیا جائے ۔کیونکہ أپ کا اپنا کاروبار ہوگا ۔أپ اپنے لحاظ سے ترتیب بنائیں گے ۔اپنی سوچ سے کام بنائیں گے۔ اپنی رائے سے جب چلائیں گے۔ تو أپ کامیاب ہو جائیں گے۔ اور یہ سب کاروبار أپ نے ایک ترتیب دیے ہوئے طریقے سے چلانا ہے۔

To run a business you must first have an organization. You must have a structure. You must be connected with the customer. You must know everything in the field of work. You should know about it. And there should be experience. Be it any field, you must have knowledge and experience in that field. You should have a good attitude towards the customer. And all things must be pure, unadulterated. That is, there should be no bad things. A little flexibility in customer accounting is also a sign of a successful entrepreneur. The entrepreneur should be gentle with the customer and avoid harshness. Then we can be successful in our business.

کاروبار کو چلانے کے لیے أپ کے پاس پہلے ترتیب ہونی چاہیے ۔أپ کے پاس ایک ڈھانچہ ہونا چاہیے ۔أپ کا کسٹمر کے ساتھ جڑے رہنا بہت ضروری ہے ۔أپ کو کام کے شعبہ میں ہر چیز کا علم ہونا چاہیے ۔جس شعبہ میں أپ کام کر رہے ہوں ۔أپ کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔ اور تجربہ بھی ہونا چاہیے۔ کوئی بھی شعبہ ہو ۔أپ کے پاس اس شعبے کی معلومات اور علم اور تجربہ بہت ضروری ہے۔ کسٹمر کے ساتھ أپ کا رویہ اچھا ہونا چاہیے۔ اور تمام چیزیں خالص ہونی چاہیے ۔ملاوٹ سے پاک ہونے چاہیے۔ یعنی ناقص چیزیں نہ ہوں۔ کسٹمر کے حساب کتاب کے معاملہ میں تھوڑی لچک بھی کامیاب کاروباری کی نشانی ہے ۔کاروباری کو چاہیے کہ کسٹمر کے ساتھ نرمی میں رہے اور سختی سے گریز کرے ۔تب ہم اپنے کاروبار میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔


######## Question # 4- You are in a business now and doing well; let's know what your plans are and what efforts you are making to expand your business for the long term. Will you do it on your own or hire professionals?

Ans: I want to see my business at a higher level in the next five years because I am a hardworking person and I want to. That I can further expand my business. Spread it. As you know. That I have a machinery business system. So I will promote machinery. Now because I am working on machinery. So I have to take it further. I will also buy a car with him. And build a bridge so that humanity can also benefit. Business is that which benefits the entire humanity. And participate in the construction work as well. Because all these things have the work of machinery.

IMG20240910170803.jpg

میں اپنے کاروبار کو اگلے پانچ سالوں میں ایک اعلی سطح پہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔کیونکہ میں ایک محنتی أدمی ہوں ۔اور میری خواہش ہے۔ کہ میں مز ید اپنے کاروبار کو وسعت دوں ۔اس کو پھیلاؤں۔ جیسا کہ أپ جانتے ہیں۔ کہ میرا مشینری کے کاروبار کا سسٹم ہے ۔تو میں مشینری کو پروموٹ کروں گا ۔اب کیونکہ میں مشینری کا کام کر رہا ہوں۔ تو میں نے اس کو أگے لے کر جانا ہے۔ میں اس کے ساتھ کوئی گاڑی بھی خریدوں گا ۔ اور کوئی پل بھی بناؤں ۔تاکہ انسانیت کا بھی فائدہ ہو ۔کاروبار وہ ہوتا ہے جس سے پوری انسانیت کا فائدہ ہو۔ اور کنسٹرکشن کے کام میں بھی حصہ لوں۔ کیونکہ ان سب چیزوں میں مشینری کا کام ہوتا ہے۔

IMG20240910170803.jpg

Because I have already stated that choose the department which you have knowledge about, so I have chosen machinery department. And in the next five years, I will set up my machinery network. I will work like a company. Through this, many people will get jobs.

کیونکہ میں نے پہلے ہی بیان کیا ہے ۔کہ اس شعبہ کو منتخب کرو ۔جس کے بارے میں أپ علم رکھتے ہوں ۔تو اس لیے میں نے مشینری کے شعبہ کو منتخب کیا ہے۔ اور میں اگلے پانچ سال میں اپنا مشینری کا جال بچھاؤں گا ۔ایک کمپنی کی طرح کام کروں گا ۔جس سے کئی لوگوں کو نوکری ملے گی ۔کئی لوگوں کے گھر أباد ہوں گے ۔اس کے علاوہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی حصہ لوں گا

Because I want to make my business very bright and also need a crash plant in hilly area. This will allow us to work at a higher level. Because it involves all the machinery. We have the excavator first. So this excavator will go up the mountain. And from there it will break the stones. And from there the vehicles will load the goods. Will fill it and put it near this crash plant. Then this stone will be put inside the plant. From which we can do many things. This will make our business shine even more.

IMG-20240910-WA0266(1)_1.jpg

کیونکہ میں اپنے کاروبار کو بہت چمکدار بنانا چاہتا ہوں ۔اور پہاڑی علاقے میں ایک کریش پلانٹ کی بھی ضرورت ہے۔ جس سے ہم اعلی سطح پر کام کر سکیں گے ۔کیونکہ اس میں سارا مشینری کا کام ہوتا ہے ۔ہمارے پاس پہلے ایکسیویٹر موجود ہے ۔تو یہ ایکسیویٹر پہاڑ پہ چڑھ جائے گی ۔اور وہاں سے پتھر توڑیں گی ۔اور وہاں سے گاڑیاں مال بھر بھر کر اس کریش پلانٹ کے نزدیک ڈالیں گی۔ پھر اس پتھر کو پلانٹ کے اندر ڈالا جائے گا۔ جس سے ہم بہت سے کام لے سکتے ہیں۔ اس سے ہمارا کاروبار اور بھی چمکے گا۔

IMG-20240910-WA0266(1)_1.jpg

This whole system works on the sketch created by you. Works with your compatibility. It depends on your honesty. I will definitely take the services of professionals in this. Because there will be more machinery. So that's why I need more people. Every sector will need its relevant people. In this way, the hearth of these people's houses will also continue to burn. That is, these unemployed people will continue to get work. By which those people will also be happy. And my business will continue to shine even more.

یہ سارا سسٹم أپ کے بنائے ہوئے خاکے پہ کام کرتا ہے۔ أپ کی میل جول سے کام کرتا ہے۔ أپ کی دیانت داری پہ انحصار کرتا ہے۔ میں اس میں پیشہ ور افراد کی خدمت ضرور لوں گا۔ کیونکہ زیادہ مشینری ہوگی۔ تو اس لیے مجھے زیادہ لوگوں کی ضرورت ہوگی۔ ہر شعبے میں اس کے متعلقہ لوگوں کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح ان لوگوں کے گھروں کا بھی چولہا جلتا رہے گا ۔یعنی ان بے روزگار لوگوں کو کام ملتا رہے گا۔ جس سے وہ لوگ بھی خوشحال ہوں گے۔ اور میرا کاروبار بھی اور زیادہ چمکتا رہے گا۔

I invite @Yousuf Haroon Khan, @Jessica566 and @Hasan920 to participate in this content.

میں @ یوسف ہارون خان، @جیسیکا566اور@ حسن 920 کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی اس کنٹینٹ میں حصہ لیں۔

Sort:  
Loading...

TEAM 4

Congratulations! Your post has been upvoted through steemcurator06. Good post here should be..


post1.png

Curated by : @jyoti-thelight

Thanksss @steemcurator06 for appericatting me on steemit

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.33
JST 0.053
BTC 99262.57
ETH 3994.68
SBD 3.98