Unlock Your Creativity || Week - 19، Reshine my old jewellery, Pakistan

السلام علیکم ،

اج میں اس مقابلے میں اپ کو کچھ نیا کرنے کی طرف اکساؤں گی۔ایسا کام جو کہ ہم عمومامارکیٹ میں جیولر کے پاس جا کے ہی کروا سکتے ہیں۔جی بالکل اپ صحیح سمجھے کہ جیولر کے پاس تو ضرور جیولری کے سلسلے میں ہی جایا جاتا ہے۔میں بھی اپ کو جولری کے متعلق ہی کچھ بتانا چاہتی ہوں۔
ہم اکثر اوقات جب جیولری کو استعمال کرتے ہیں تو وہ استعمال ہونے سے میلی ہو جاتی ہے۔خاص طور سے میڈل کی جیولری۔اور جب اس کو صاف کیا جائے تو وہ صاف بھی نہیں ہوتی۔یہی وجہ ہے کہ اکثر ہمیں اپنی پسندیدہ جیولری بھی پھینکنی پڑ جاتی ہے۔مگر اج اپ کو میں ایک ایسا طریقہ بتاؤں گی جو کہ جیولر حضرات استعمال کرتے ہیں اور ان کی مدد سے پرانی جیولری کو نیا کر لیتے ہیں۔

پرانی جولری کو نئی چمک دینا

میرے پاس میری بہت ساری میٹل کی پرانی جولری رکھی ہوئی تھی۔ان میں ہار،بندے،چوڑیاں،بریسلیٹ،انگوٹھیاں وغیرہ شامل تھیں۔اور ان میں سے زیادہ تر میری پسند کی جیولری تھی۔میں بھی ان کو پھینکتے ہوئے کافی اداس تھی۔مگر اچانک میرے ذہن میں ایک ائیڈیا ایا اور میں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ جا کے ایک پلاسٹک کے ڈونگے میں تھوڑا سا تیزاب لے اؤ۔جی ہاں تیزاب ایک ایسی چیز ہے جو کہ بہت تیز ایسڈ ہوتا ہے۔اور اس کے ساتھ بہت احتیاط کے ساتھ کام کیا جاتا ہے۔کیونکہ اگر خدانخواستہ اس کی ایک چھینٹ بھی ہمارے ہاتھ پر لگ جائے تو ہمارا ہاتھ جل جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میری بیٹی نے جب میری جولری کو میرے کہنے پر تیزاب کے اندر ڈالا تو اس نے اپنا ہاتھ بالکل بھی ٹچ نہیں کیا بلکہ لکڑی کی پینسل کا استعمال کیا۔

20250709_172555.jpg

جیسے ہی ہم نے جولری کو تیزاب میں ڈالا وہ ایک دم ہی اپنا اصل کلر سامنے لے ائی اور سارا میل گجر تیزاب میں نکل گیا۔میری بیٹی نے بینزل کی مدد سے اس جیولری کو اٹھایا اور سادے پانی کے ڈونگے میں ڈال دیا۔اس کے بعد صاف پانی سے دھو کر اس کو خشک کر لیا تو میری جولری کا وہ پیس چمک کے ایک دم نیا ہو گیا۔

20250709_172542.jpg

میں اپ کو یہاں پر اپنی وہ چوڑیاں دکھاتی ہوں جو کہ مجھے بہت پسند ہے مگر استعمال ہو کر وہ کالی ہو گئی تھی۔میں نے ان چوڑیوں کی پہلے اور بعد میں تصاویر لی ہے تاکہ اپ کو ان کا فرق واضح نظر ائے۔
##۔ چوڑیاں دھلائی سے پہلے

20250709_171719.jpg

چوڑیاں دھلائی کے بعد

20250709_171820.jpg

میں نے یہ تمام جیولری جو کہ اپ کو ان تصاویر میں دکھائی دے رہی ہے جزاگ میں ڈالی تھی۔کچھ چیزیں تو فورا ہی اپنی اصل رنگت پر اگئی مگر کچھ ایسی بھی تھیں جو کہ تیزاب سے نہیں چمکی۔جیسے کہ یہ اویزہ۔

20250709_173620.jpg

مگر کچھ اویزے اور جھوم کے ایسے بھی تھے جو کہ بہت جلدی اپنی چمک دمک کھو گئے تھے اور جیسے ہی میں نے ان کو تیزاب میں دھویا ان کی چمک واپس اگئی۔

20250716_090102.jpg

ایک ہار جو کہ تقریبا 24 25 سال پرانا ہے اور مجھے بہت پسند ہے وہ تیزاب میں دھلنے پر نہیں چمکا جس کا مجھے کافی افسوس ہوا مگر اس کے بجائے دوسری چیزیں چمک گئیں تو میرا افسوس کچھ کم بھی ہو گیا۔

20250709_173523.jpg

20250709_172120.jpg

اپ یقین جانیں کہ مجھے انگوٹھیوں اور ہر بندے کے چمکنے کا جتنا مزہ ایا اتنا کسی چیز میں بھی نہیں ایا تھا۔کیونکہ جیولری ہر عورت کی کمزوری ہوتی ہے۔اگر وہ جیولری گولڈ کی ہو تو اس کی بات ہی اور ہے۔مگر ارٹیفیشل جولری بھی عورتوں کو بہت پسند ہوتی ہے۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzwUb2w63H215FJXvs7CQje9anA4k3iJDCpEMjR7NmtTTwTWGRWyZZBQ1CwUFBqdjxdP5vB1mTPpGwyQDt.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری یہ پوسٹ پسند ائی ہوگی اپ کا بہت شکریہ۔

میرے مدعو کیے جانے والے افراد ہیں۔

@fennyescober
@artist1
@suryati1

Sort:  

Terimakasih temanku atas undangannya, semoga anda beruntung ya....

Anda mempunyai banyak perhiasan dan anda melakukan pemolesan ulang?

Aku tidak pernah melakukannya, ketika perhiasan ku sudah tidak cantik lagi warnanya langsung saja ku bawa ke toko perhiasan untuk di sepuh kata ku biar terlihat cantik dan seperti baru lagi dan aku hanya mengeluarkan uang Rp 10.000,- saja untuk satu jenis perhiasan ku,

Kalau aku sedang butuh uang maka akan ku jual saja, tapi untuk satu buah cincin ku yang sekarang aku benar-benar tidak mau menjualnya, karena aku sangat suka, kalau yang lain aku tidak masalah untuk menjualnya 😌.

IMG20250716154544.jpg
ini cincin kesayanganku🥰

Coin Marketplace

STEEM 0.15
TRX 0.32
JST 0.038
BTC 118973.10
ETH 3412.43
SBD 0.88